کویت اردو نیوز 02 جنوری: متحدہ عرب امارات نے 2021-22 کے لئے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ عزت مآب شیخ محمد نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے سرکاری تعطیلات کیلنڈر کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دبئی و نائب صدر عزت مآب وزیر اعلی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آج ہفتے کے روز سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے 2021 اور 2022 کے لئے سرکاری تعطیلات کیلنڈر کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملک کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تمام خاندانوں اور ملازمین کو قومی معیشت میں معاونت کے علاوہ تعطیلات سے قبل منصوبہ بندی کے قابل بنانا ہے۔
یہ فیصلہ سرکاری اور نجی شعبے میں کام کے بہاؤ کو باقاعدہ بنانے اور کاروباری توازن اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
2021 کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کے لئے سرکاری تعطیلات درج ذیل ہیں:
- 1 یکم جنوری 2021 نئے سال کی تعطیل۔
- 29 رمضان تک 3 شوال 1442ھ عید الفطر کی چھٹیاں۔
- 9 ذی الحجہ 1442ھ یوم عرفات
- 10، 11 اور 12 ذی الحجہ 1442ھ عید الاضحی کی چھٹیاں۔
- 1 محرم 1443ھ ہجری نئے سال کی تعطیل (12 اگست 2021 کو منتقل ہو گی)۔
- 12 ربیع الاول 1443ھ نبی اکرمؐ کی یوم ولادت کی تعطیل (21 اکتوبر 2021 کو منتقل کی جائے گی)۔
- یکم دسمبر 2021 یوم یادگار۔
- 2 اور 3 دسمبر 2021 قومی دن کی تعطیلات۔
2022 کے سرکاری اور نجی شعبے کی تعطیلات درج ذیل ہیں:
- 1 یکم جنوری 2022 نئے سال کی تعطیل۔
- 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات۔
- 9 ذی الحجہ 1443ھ یوم عرفات۔
- 10، 11 اور 12 ذی الحجہ 1443ھ عید الاضحی کی چھٹیاں۔
- 30 جولائی 2022 نیا اسلامی سال (یکم محرم) 1444ھ۔
- 8 اکتوبر 2022ء رسول اکرمؐ کا یوم ولادت۔
- 1 یکم دسمبر 2022 یوم یادگار۔
- 2 اور 3 دسمبر 2022 قومی دن۔