کویت اردو نیوز 09 مئی: بحرین کی حکومت نے خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بحرین نے خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ رپورٹ کا خاتمہ مشروط طور پر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ” خلیجی ممالک سے آنے والے ایسے افراد جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی یا وہ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں انہیں بحرین میں داخل ہونے کے بعد قرنطین ہونے یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔ ایسے تمام مسافروں کو اپنے ممالک سے سرکاری طور پر منظور شدہ سرٹیفیکٹ ایئرپورٹ پر دکھانا ہوگا جس میں اُن کی ویکسی نیشن یا صحت یابی کی تصدیق کی گئی ہو۔
پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 6 سے 17 برس کے درمیان ان بچوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا وہ کورونا سے شفایاب نہیں ہوئے۔