کویت اردو نیوز 04 ستمبر: سعودی عرب سے باہر پھنسے لاکھوں سعودی اقامہ رکھنے والے رہائشیوں کی بڑی پریشانی کو حل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وبا کے پیش نظر کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کی لیکن حال ہی میں پاکستان پر سے پابندی ہٹا لی گئی تاہم اب بھی چند ممالک ایسے ہیں جہاں سے شہری مملکت کا سفر نہیں کرسکتے۔ بھارت سعودی حکومت کی جانب سفری پابندی کا تاحال سامنا کررہا ہے تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ فضائی بندش کے باعث بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے
تارکین وطن کو بڑا ریلیف ملے گا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ میرا گھریلو ڈرائیور (سائق خاص) جو کہ بھارت گیا ہوا ہے جہاں سے مسافروں کے آنے پر پابندی بدستور عائد ہے، کارکن کی چھٹی اور خروج وعودہ کی انتہائی مدت بھی 2 ستمبر 2021 کو ختم ہو جائے گی لہٰذا ایسی صورت میں کیا ہوگا؟۔
جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ایوان شاہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے عارضی طور پر جن ممالک سے مسافروں کے آنے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہاں کے شہری جو سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کر دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک سعودی شہری کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ "میرے کارکن جو چھٹی پر اپنے ملک گئے ہوئے ہیں جہاں سے مملکت آنے پر پابندی عائد ہے، کارکن کا اقامہ تاحال تجدید نہیں ہوا کیا اقامہ خود کارطریقے سے تجدید ہو گا یا کرانا پڑے گا؟
سوال پر جوازات نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وضاحت جاری کی اور یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کر دی جائے گی جبکہ ایسے شہری جن کے پاس وزٹ ویزا ہے ان کے ویزے کی بھی مفت توسیع ہورہی ہے۔