کویت اردو نیوز 22 نومبر: سردیوں میں ٹھنڈ اور انفیکشن سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے جن سے آپ یقیناً مستفید ہوں گے۔
سرد موسم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ان دنوں لوگوں میں کھانے پینے کا رجحان بھی کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ویسے بھی یہ موسم گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ کھانے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے مگر اس میں ہر چیز کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔ ماہرین صحت اس موسم میں صحت مند اور توانا رہنے کیلئے خشک میوہ جات، سبز پتوں والی سبزیوں سمیت خاص موسمی پھلوں کو زیادہ کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی کا استعمال کم نہیں کرنا چاہئے، چائے اور کافی کا زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہے اور اگر چائے پینا ضروری ہے تو اس میں ادرک کا استعمال لازمی کریں۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ
اس موسم میں وٹامن اے سے بھرپور سبزیوں اور فروٹ کا استعمال لازمی کریں جیسا کہ گاجر خوب کھائیں اور اگر ہوسکے تو اس کا جوس پیئں اور اسے جلد اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اس کے علاوہ انار، چیکو اور بادام میں وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے علاوہ وٹامن سی کیلئے کینو اوراورنج کلر والے پھل بھی کھائیں، سردیوں کی دھوپ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔