کویت اردو نیوز : اس بات میں کچھ شک نہیں کہ پیٹ کی حساس بیماریاں سب سے زیادہ نمایاں ہوچکی ہیں۔ اس لیے غذائیت کے ماہرین نے اپنی آنتوں کوصحت مند رکھنے کیلیے کچھ اہم مشورے دیتے ہیں۔
ڈاکٹر رچرڈ ایلیسن نے ایک نئی تحقیق جس میں ہر روز فائبر سے بھرپور غذائیں کھانا اور سونے سے تین گھنٹے پہلے کھانے سے پرہیز کرنا شامل ہےپر زور دیا ہے”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ‘آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں پھل، سبزیاں، اناج، گری دار میوے، بیج اور دال شامل ہوں‘۔
انہوں نے کافی مقدار میں پانی پینا اور کھانے کو اچھی طرح سے چبا کر کھانے کا مشورہ بھی دیاہے ، انہوں نے کہاہے کہ ہمیں ہرہفتے ایک نیاپھل یا سبزی آزمانی چاہیے۔ آہستہ آہستہ کھاناکھانے سے ہاضمہ بہترہو سکتا ہے۔
یہ بات بھی قابل غورہے کہ آنتوں کی صحت کاتعلق نہ صرف نظام انہضام کےساتھ ہے، بلکہ یہ جسم کے باقی حصوں پربھی واضح طورپر اثرانداز ہوتاہے، جو کہ آپکو کسی مسئلے کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرنیوالی علامات کو ظاہر کرتا ہے اورمزید تبدیلیاں کرنےکی ضرورت کا اشارہ دیتاہے۔