کویت اردو نیوز : یہ گول موتی جیسے سیاہ انگور دیکھنے میں اتنے ہی خوبصورت ہیں جتنے چکھنے میں مزیدار ہیں۔
قدرت نے ان انگوروں میں ان گنت فائدے پوشیدہ رکھے ہیں جو شاید سب کو معلوم نہ ہوں۔
موسم گرما سے خزاں تک کالے انگور اپنے ذائقے اور فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے دستیاب ہیں۔
سیاہ انگور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے خلیوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
کالے انگور آپ کے دل کو بھی صحت مند بناتے ہیں، یہ شریانوں میں چربی کو جمع ہونے سے روکتے ہیں جو دل کو کام کرنے سے روکتی ہے اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
کالے انگور کو قدرت نے معدنیات سے مالا مال کیا ہے جو کمزور ہڈیوں کے لیے بہترین ہیں۔
سیاہ انگور دماغی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں، اس کے استعمال سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کالے انگور بینائی کو بھی تیز کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ میٹھے ذائقے والے سیاہ انگور ذیابیطس کو بھی کنٹرول کرتے ہیں؟
اگر کالے انگور کو مناسب مقدار میں کھایا جائے تو یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس سے شوگر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔