کویت اردو نیوز 07 جنوری: پاکستان نے کویت سے اپنی افرادی قوت بڑھانے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و انسانی وسائل محمد ایوب آفریدی نے ایک نیوز رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں کویت کے سفیر سے ملاقات کے دوران پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے کویتی سفیر سے ملاقات کی اور کویتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو ورک ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آفریدی نے کہا کہ انہوں نے سفیر ناصر عبدالرحمن المطیری کو یقین دلایا کہ پاکستان کے پاس متنوع افرادی قوت ہے جو کویتی لیبر مارکیٹ کی تمام ضروریات کو پورا کرتی سکتی ہے۔ انہوں نے تارکین وطن کارکنوں کے ڈیٹا کے تبادلے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور ہم آہنگی کو فعال کرنے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب کویت کے سفیر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ ان شعبوں پر بات کریں گے جہاں ان کی ضروریات کے مطابق مزید پاکستانی مزدور مل سکتے ہیں۔