کویت اردو نیوز 24 اپریل: رپورٹ موصول ہونے کے 4 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر اندر بحرین کیپٹل پولیس 4 ایشیائی باشندوں کو 23,000 دینار مالیت کے سونے کے زیورات چرانے کے الزام میں
گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ کیپیٹل گورنریٹ پولیس ڈائریکٹوریٹ نے رپورٹ موصول ہونے کے 4 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے 23 ہزار دینار مالیت کے سونے کے زیورات چرانے کے الزام میں (28 سے 53 سال) کی عمر کے 4 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا جو کہ سونے کی دکان سے زیورات چوری کر کے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم مجرمان کی قومیت اور شناخت ظاہر نہیں گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے عندیہ دیا کہ جیسے ہی اسے واقعے کی اطلاع ملی، ڈائریکٹوریٹ کی پولیس نے فوری طور پر سیکورٹی کیمروں کے ریکارڈ کی تلاش، چھان بین اور
جائزہ لینا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں ملوث افراد کی شناخت ہو گئی اور ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وہ بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اس کے علاوہ دیگر کی گرفتاری کے ساتھ مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کیپٹل گورنریٹ پولیس ڈائریکٹوریٹ نے اشارہ دیا کہ کیس کو پبلک پراسیکیوشن کو بھیجنے کی تیاری کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔