کویت اردو نیوز 04 ستمبر: سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کئے گئے ہیں۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق زائرین عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زائرین کی کرونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنا جاسکے۔ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔
Related posts:
متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک 2024 کی ممکنہ تاریخ دے دی، کاؤنٹ ڈاؤن شروع
فضائی مسافروں کیجانب سے کس حوالے سےسب سےزیادہ شکایات ؟
سعودی ای ویزا: متحدہ عرب امارات سے عمرہ کے لیے ای ویزا اور سستے پیکجز کا تعارف
متحدہ عرب امارات: عیدالاضحٰی کے موقع پر 1500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
بحرین کے بادشاہ شاہ حمد نے روسی صدر پوٹن سے خصوصی تحفہ وصول کرلیا۔
رمضان المبارک 2024 کا آغاز کب ہو گا؟ ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کردی
دبئی ایئرپورٹ کسٹم حکام نے ایک مسافر کے جوتوں اور لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد کرلی
مرسر سروے میں کویت کو خلیجی ممالک کا دوسرا سستا جبکہ ریاض کو مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا