کویت اردو نیوز 14 نومبر: اس اعلان نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے، بہت سے لوگ اپنی الجھن کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
جوڑے کی مبینہ طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان، ایک OTT پلیٹ فارم نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ایک ساتھ ایک ٹاک شو کی میزبانی کریں گے۔
‘اردو فلکس’ نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ‘دی مرزا ملک شو’ کے نام سے ایک شو میں نظر آئیں گے۔ شو کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس میں اسٹار جوڑے کو دکھایا گیا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا گیا "مرزا ملک شو، بہت جلد آ رہا ہے صرف اردو فلکس پر۔”
پوسٹر میں دکھایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنا بازو شعیب ملک کے کندھے پر رکھے ہوئے ہیں جبکہ شعیب ملک ایک سبز دیوار کے سامنے کھڑے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا ہے، بہت سے لوگ اپنی الجھن کا اظہار کرنے کے لیے تبصروں کے سیکشن میں پہنچ گئے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ "کیا یہ پبلسٹی سٹنٹ تھا؟”۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق ہو چکی ہے، بھارتی میڈیا کا دعوٰی
ایک اور صارف نے لکھا کہ "تو (طلاق) تشہیر کے مقاصد کے لیے تھی، شرم کی بات ہے”۔
مشہور جوڑے کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور تب سے وہ دبئی میں مقیم تھے۔ 2018 میں ان کے ہاں بیٹا اذہان ہوا تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں، متعدد رپورٹس انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے مبینہ طور پر اپنی 12 سالہ طویل ازدواجی زندگی ختم کر دی ہے اور وہ انفرادی طور پر اپنے بیٹے کی پرورش کریں گے۔