کویت اردو نیوز: مقامی کرکٹ میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ لے کر نہ صرف سب کو ہنسایا بلکہ حیران بھی کردیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مقامی میچ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر نے کیسے انوکھا اور دلچسپ کیچ لیا۔
ایک مقامی کرکٹ میچ جاری تھا جب بلے باز نے ڈرائیو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے باہر کے کنارے سے ٹکرائی اور گیند وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وکٹ کیپر نے گیند کو کیچ کرنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمر پر چلی گئی جس کے بعد وہ سینےکے بل جا گرے اور گیند ان کی کمر پر آ کر رک گئی جسے وکٹ کیپر نے اپنے ہاتھ سے پکڑ لیا۔
ایک اور ساتھی قریب آیا اور اس نے ہاتھ میں گیند اٹھا لی۔ دلچسپ کیچ دیکھ کر کھلاڑی خود بھی ہنسی نہ روک سکے۔ ایسا انوکھا کیچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔