کویت اردو نیوز 31دسمبر: سعودی ایوی ایشن حکام نے مسافروں پر اپنے چیک ان سامان میں آب زمزم لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے رہنما خطوط کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں زائرین کو زمزم کے کنویں سے پانی واپس اپنے ملکوں میں لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لے جانے کی اجازت ہوگی، زائرین کو 5 لیٹر کی ایک ہی بوتل لے جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو بھی آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے
تمام ایئر لائنز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جدہ یا مملکت سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں میں سے کسی کے پاس آب زمزم سے بھری بوتلیں نہ ہوں۔
نئے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آب زم زم "زمزم” کے کنویں کا پانی ہے جو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں واقع ہے جو اسلامی تاریخ کے مطابق معجزانہ طور پر پانی کا پیدا کردہ ذریعہ ہے۔ اس پانی کی بڑی مذہبی اہمیت ہے اور لوگ اسے حج یا عمرہ کرنے کے بعد بڑی مقدار میں اپنے ملکوں کو واپس لے جاتے ہیں۔
ہم اردو میں کویت کی خبرے پڑھتے ہیں لیکن پوری خبر پڑھنے قبل ہی انگلش میں تبدیل ھوجاتی ھے۔ ایسا کیوں۔