کویت اردو نیوز، 15مئی: بھارت کے نامور فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اپنی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کا گانا چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔
وویک رنجن نے ٹوئٹر پر عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو سے متعلق بھارتی فلم ساز نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کے پیچھے چلنے والا گانا ‘ہم دیکھیں گے’ ان کی فلم کشمیر فائلز کا آفیشل گانا ہے۔
بھارتی فلم ساز نے واضح کیا کہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہاؤس سے حاصل کر رکھے ہیں۔
ہم دیکھیں گے، پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور اور سدا بہار اردو نظم ہے جوبغاوت کا ترانہ بن کر دنیا بھر میں مقبول ہوئی، اس نظم کو مختلف ادوار میں ، مختلف فنکاروں کی جانب سے فلمایا گیا ہے۔
اب حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے ہوئے، ساتھ ہی عمران خان کے حامیوں کی ریاستی مشینری کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان احتجاجی مظاہروں کی مختلف ویڈیوزشیئر کی گئی تھیں جن میں سے ایک کے پیچھے یہ گانا چل رہا تھا۔
https://www.instagram.com/reel/CsBAyiBIcqO/ utm_source=ig_web_button_share_shee