کویت اردو نیوز : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلم انڈسٹری سے وابستہ خواتین فلم سازوں اور فلمی صحافیوں کے ایک گروپ نے غزہ کے لیے برطانوی خیراتی ادارے کی طبی امداد کے لیے عطیات جمع کیے ہیں جس میں ہالی ووڈ اداکار جیکولین فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کا دستخط شدہ پوسٹر غزہ کو عطیہ کردیا۔
‘سینما فار غزہ’ کے نام سے شروع کی گئی اس مہم میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیاء عطیہ کیں، جس سے غزہ کے فنڈز کے لیے 3 لاکھ ڈالر سے زائد جمع ہوئے۔
لندن میں مقیم فلمی صحافی اور نقاد ہانا فلنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچا کہ ہم اس مہم کے ذریعے صرف 25,000 ڈالر ہی جمع کر پائیں گے۔
اس انوکھی نیلامی میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکولین فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کے دستخط شدہ پوسٹرز غزہ کو عطیہ کیے ہیں۔
ہالی ووڈ فلم ‘دی زون آف انٹرسٹ’ کے ہدایت کار جوناتھن گلیزر نے بھی اپنی فلم کے سات پوسٹرز غزہ کو عطیہ کیے، یہی نہیں بلکہ اس میں ہالی ووڈ کے کئی مشہور گلوکاروں، ہدایت کاروں ، پروڈیوسرز ، اداکاروں کے عطیات بھی شامل ہیں۔