کویت اردو نیوز : عید پر میاں بیوی کو کرنسی نوٹوں کے گلدستے دینا پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئینسر کو مہنگا پڑ گیا ، اس عید پر بہت سے یوٹیوبرز نے سوشل میڈیا پر قیمتی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی شریک حیات کو کرنسی نوٹوں سے بھرے گلدستے پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان ویڈیوز میں اقرا کنول، زرنب فاطمہ، ڈاکٹر مدیحہ کو اپنے شوہروں سے نوٹوں سے بھرے گلدستے وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مشہور یوٹیوب ڈکی بھائی نے بھی اپنی بیگم کو عید پر خطیر رقم دی ہے۔
عید کے مذہبی تہوار پر اپنی بیویوں کو ایسی عیدیں دینے کے رواج کو سوشل میڈیا صارفین اور کئی مشہور شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشہور پاکستانی ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ، معدے کے ماہر ڈاکٹر عفان قیصر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک حالیہ آفیشل ویڈیو میں سوشل میڈیا پر جوڑوں کے اس رویے کی مخالفت کی اور اسے خطرناک ٹرینڈ قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اتنی عیدی کے بعد ایک عام گھر کی لڑکی گھر میں کیسے رہے گی۔
ناراض صارف نے یہاں تک مطالبہ کیا کہ اس طرح کے بلاگ پر پابندی لگائی جائے۔ جبکہ ایک صارف نے حکومتی سطح پر بہترین معاشرے کے قیام کے لیے پیغامات دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے گھرانوں کی لڑکیاں ایسی مصنوعی چمک سے متاثر نہیں ہوتیں۔