کویت اردو نیوز، 26مئی: سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کی گرلز بس حادثہ کا شکار ہوکر ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثہ کیوجہ سے بس میں سوار ایک طالبہ جاں بحق اور دیگر 24 طالبات زخمی ہوگئیں۔
یہ حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا جب بس میں طالبات یونیورسٹی جارہی تھیں۔
القصیم یونیورسٹی کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بریدہ شہر میں بس کار سے ٹکرائی۔
حادثہ کے بعد حکام فورا پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسکیو کاروائیاں شروع کردیں۔
زخمی طالبات میں سے 2 کی حالت زیادہ خراب تھی جبکہ باقی چند طالبات کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
حادثہ پیش آنے پر یونیورسٹی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم طالبہ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
Related posts:
اسرائیل کے لیے قطر کی جاسوسی، 8 بھارتی افسران کو سزائے موت دئیے جانے کے امکانات
کس ملک کی عوام رواں سال حج کے فریضہ سے محروم رہے گی؟
سلطنت عمان میں داخل ہونے والے غیرملکیوں پر لگائی گئی بڑی پابندی کا خاتمہ
سعودی وزٹ ویزہ رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر
دبئی ایکسپو سٹی نے اپنے پرکشش مقامات کو کھولنے کا اعلان کردیا۔
حج سیزن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا: سعودی وزیر صحت
یو اے ای : چاند دیکھنے والی کمیٹی نے پبلک ایڈوائزری جاری کردی
سعودی عرب نے ’وزیٹنگ انویسٹر‘ ای ویزا کا اجراء کر دیا