کویت اردو نیوز، 10جون: سعودی میں الحدیدہ زمینی بارڈر کراسنگ کے ذریعے مملکت میں کیپٹاگون گولیوں کو سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملزموں نے دو گاڑیوں کی سیٹوں اور کمپارٹمنٹس کے اندر چھپائی 4 لاکھ 66 ہزار 326 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پہلی کوشش کے دوران کسٹم حکام نے ایک ٹرک کے اندر ڈبوں میں چھپائی گئی 3 لاکھ 65 ہزار 166 کیپٹاگون گولیاں ضبط کرلیں۔
دوسری کوشش کو بھی ناکام بنا دیا گیا جس میں سمگلروں نے دوسرے ٹرک کے بیڈ کے فرش کے اندر چھپائی گئی ایک لاکھ ایک ہزار 160 کیپٹاگون گولیاں لانے کی کوشش کی تھی۔
اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
#ارقد_وآمن | جمرك الحديثة يُحبط محاولتي تهريب أكثر من 450 ألف حبة كبتاجون، عثر عليها مخبأة في شاحنتين قدمتا إلى المملكة عبر المنفذ، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات داخل المملكة وهما شخصان.
🔗| https://t.co/3TVmHvAb0n#زاتكا pic.twitter.com/bG5DhTWtAM— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) June 9, 2023
حکام گولیوں کے پلانڈ رسیورز کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے تھے۔ مگر یہ پتہ نہ تھا کہ سمگلر کہاں سے آ رہے تھے تاہم یہ بات بھی واضح ہے کہ حدیدہ کی زمینی کراسنگ اردن سے ملتی ہے۔