کویت اردو نیوز،5جولائی: امریکہ میں پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکا میں محنت کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کو کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا ہے۔
کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور لا کی ڈگری حاصل کی، جب کہ امریکا سے کریمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
کاشف خالد نے 2012 میں کراچی میں کرائم رپورٹنگ بھی کی، وہ 10 سال قبل امریکا شفٹ ہو گئے تھے، جہاں انھوں نے اپنا تعلیمی کیریئر جاری رکھا، اور کریمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کر لی۔
Related posts:
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا پاکستانی 75 روپے کا نوٹ جعلی نکلا
ترکی میں بلند آواز میں میوزک لگانے پر کار ڈرائیور قتل
ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ خریدنے کیلئے چند مفید تجاویز
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مفت مساج کرسیاں نصب
اسرائیلی بمباری میں مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شہید
شوہر کے انتقال پر بیوی نے خودکشی کر لی
'کیپسول کے اندر بلیڈ'، بیوی کو مارنے کی کوشش کرنے والا کیسے پکڑا گیا؟
بیرون ملک پرکشش نوکریاں کہاں دستیاب ہیں؟