کویت اردو نیوز،28جولائی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے جمعہ، 4 اگست، سے دبئی اور شارجہ کے درمیان دبئی فیری کے ذریعے سمندری ٹرانسپورٹ کی دوبارہ شروعات کا اعلان کردیا ہے۔
میرین ٹرانسپورٹ سروس پیر سے جمعرات تک روزانہ آٹھ بار اور جمعہ تا اتوار چھ بار چلا کرے گی۔
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے دبئی کو دیگر امارات سے منسلک کرنے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی یہ میرین شٹل سروس ہے جو دبئی کے الغبيبة میرین اسٹیشن اور شارجہ میں أكواريوم میرین اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔
دبئی فیری سروس کا آغاز ٹریفک کی شدت کو کم کرنے اور دونوں امارات کے مابین محفوظ بحری ٹرانسپورٹ کے استعمال کی غرض سے کیا گیا ہے۔
الغبيبة اسٹیشن اور شارجہ أكواريوم اسٹیشن کے درمیان تقریباً 35 منٹ کا سفر ہے ۔ ہفتے کے دنوں میں، شارجہ سے صبح 07:00 اور 08:30 کے ساتھ دبئی سے صبح 07:45 بجے فیری روانہ ہوگی۔ شام کو شارجہ سے ساڑھے 4 بجے اور سوا6 بجے دو اور دبئی سے سہ پہر 4بجے،شام سارھے 5 بجے اور رات 7بجے تین بار فیری سروس چلا کرے گی۔
جمعہ سے اتوار تک چھ بار فیری سروس چلا کرے گی ۔ شارجہ سے روانگی کے اوقات دوپہر2 بجے، سہ پہر4 اور شام 6 بجےہوں گے، جب کہ دبئی سے روانگی کے اوقات سہ پہر3 بجے، شام 5 بجے اور رات 8بجے ہونگے۔
سنگل سفر کے لیے ٹکٹ کا کرایہ سلور کلاس کے لیے 15 درہم اور گولڈ کلاس کے لیے 25 درہم ہوگا لیکن یہ معذور افراد اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے مفت ہوگا۔
کلائنٹ اسٹیشن پر کسٹمرز سروسز ڈیسک پر کرایہ ادا کر سکتے ہیں، نول کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، یا (https://marine.rta.ae) کے ذریعے آن لائن ٹکٹ خرید آ جاسکتا ہے۔