کویت اردو نیوز،4اگست: سی پیک ،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ۔
سی پیک پراجیکٹ کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔
چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔
تقریب میں شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا اور چینی نائب وزیراعظم کو یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔
سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ، سکہ اور فرسٹ ڈے کوور جاری کئے گئے –
Related posts:
إمارات کی جانب سے پاکستانی ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی
امریکی کمپنی کا پاکستان کے گلابی نمک کی صنعت میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
کراچی میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
سال 2022 میں 340 تاجروں نے پاکستان کی شہریت چھوڑ دی
وزیرستان کے مارشل آرٹ فائٹر نے مصر کے فائٹر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی
معروف پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا
نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ بند