کویت اردو نیوز،9اگست:سعودی حکومت نے بھارت سے ہجرت کرکے آنے والے کووں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
یہ کارروائی ہندوستان سے آنیوالے کووں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جو مملکت میں چھوٹے مقامی جانوروں کی آبادی کو متاثر کر رہی ہے۔
ہندوستانی کوے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہروں جیزان اور جزیرہ فراسان کی طرف ہجرت کر گئے ہیں
ہندوستانی کوے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہروں جیزان اور جزیرہ فراسان کی طرف ہجرت کر گئے ہیں۔
نیشنل وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ سینٹر ان کے واپس نہ جانے اور ان کی تعداد میں اضافے کی صورت میں کنٹرول کے اقدامات کر رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس خطے میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جسکی وجہ یہ ہے کہ ہندوستانی کوے ان کو کھا جاتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اگر بھارتی کووں پر قابو نہ پایا گیا تو دوسری نسلوں کی بقا بھی متاثر ہو جائے گی
ہندوستانی کوے بجلی کی تاروں میں گھونسلے بنا کر بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالتے ہیں، سمندری پرندوں کے انڈے اور چوزے کھا جاتے ہیں، مویشیوں پر حملہ کرتے اور بیماریاں پھیلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
سعودی عرب سے ہندوستانی کووں کو ختم کرنے کا اقدام وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے ملک کے قومی حیاتیاتی تنوع اور جینیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے لاگو کیے گئے منصوبے کا حصہ ہے۔