کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے ۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کی اطلاع دیں۔
سبق کی ویب سائٹ کے مطابق،اتھارٹی نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ ‘خلاف ورزی کرنے والے مواد کی رپورٹنگ معاشرے کو منفی رجحانات سے بچانے اور میڈیا کے معیار کو بلند کرنے میں کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں اور رہائشی غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایکس پر اپنے اکاؤنٹس پر موجود کسی بھی نامناسب مواد کی فوری طور پر اطلاع دیں جو وہ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ‘ایسا کرنے سے ایک طرف دانشورانہ حقوق کا تحفظ ہوتا ہے اور لوگوں کی ذاتی زندگی اور نجی معاملات کا بھی تحفظ ہوتا ہے’۔