کویت اردو نیوز،12ستمبر: سیالکوٹ میں ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے کاروائی کے دوران بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ائیر پورٹ حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانے والی خاتون مسافر سے دوران چیکنگ اڑھائی کلو آئس بر آمد کر لی ۔
نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر جی ایف 769 کے ذریعے بحرین جانیوالی جہلم کی رمشین اعجاز سے اے ایس ایف کاؤنٹر پر دوران چیکنگ سامان سے آئس ڈرگ برآمد ہوئی۔
ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے خاتون کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔
Related posts:
سونا اسمگل کرنے والے غیر ملکی کو 5 سال قید
متحدہ عرب امارات میں 3 غیر ملکیوں کی قسمت چمک اٹھی
سعودی جوازات نے رمضان المبارک میں اپنے اوقات کار کا اعلان کر دیا
استاد کے شادی پر پہنچنے پر دلہاکےردعمل نے سب کو حیران کر دیا
بحرینی پارلیمنٹ نے بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کردیا
بدبخت بیٹے نے نماز ادا کرتی ہوئی ماں کو قتل کر دیا
یو اے ای : نجی طور پر قرآن پڑھانے والے اساتذہ کو وارننگ
مالاویکا سریش کمار نے انڈین کلب بحرین مے کوئین 2023 کا تاج پہن لیا