کویت اردو نیوز، 18 ستمبر:
سعودی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت رجسٹرڈ وکلاء کی تعداد 15,936 ہوگئی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں رجسٹرڈ وکلاء کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزارت انصاف کے مطابق مملکت میں پریکٹس کرنے والے وکلاء کی تعداد میں 2016 کے مقابلے میں 315 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس سال وکلاء کو دیے گئے لائسنسوں کی تعداد 15,936 تک پہنچ گئی، جبکہ 2016 میں یہ تعداد 3,844 تھی۔
سعودی عرب میں خواتین وکلاء کو دیے گئے لائسنسوں کی تعداد 3,844 تھی, جو 2016 میں 102 تھی۔
مملکت میں عدالتی شعبے نے حال ہی میں قابل ذکر اور تیز رفتار پیش رفت دیکھی ہے، جس میں وزیر انصاف ڈاکٹر ولید السمانی کی طرف سے وکلاء کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے قواعد کی منظوری، شفافیت کے اصولوں کو بڑھانا اور غیر ملکی قانونی فرموں کو سعودی قوانین سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔