کویت اردو نیوز ، 6 اکتوبر 2023: سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنہ میں مسجد نبوی شریف میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ‘نسک ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں اکاؤنٹ بنائیں۔
وزارت کے مطابق نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد، آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہوں گے۔
ریاض الجنہ میں نماز خانہ منتخب کریں۔
وقت و تاریخ کا تعین کریں ۔
افراد کا تعین کریں ۔
ہدایات پڑھ کر منظور کریں
اس کے بعد آپ سینڈ آئیکن پر کلک کریں گے اور اس کے بعد اجازت نامہ آپ کو ایس ایم ایس کی صورت میں بھیجا جائے گا، اس کے علاوہ یہ نسک ایپ پر بھی دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں خواتین زائرین کے لیے نماز اور زیارت کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔
ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے حج اور نماز کے دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ خواتین کو دن اور رات میں زیارت اور نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق ریاض الجنہ میں خواتین صبح 6 بجے سے 11 بجے تک اور رات 9:30 سے 12 بجے تک زیارت اور نماز ادا کرسکتی ہیں۔
جمعہ کو شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز خواتین کو ریاض الجنۃ میں صبح 6 بجے سے 9 بجے اور رات 9:30 سے 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔