کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جمعرات کو مسلسل چھٹے روز بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 1200 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ، رہائشی عمارتوں، شہری سہولیات، بنیادی ڈھانچے، ہسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں، اور اقوام متحدہ کی سہولیات کو تباہ کیا گیا ہے ۔
ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ پانی اور بجلی کی غیر انسانی بندش اور مسجد اقصیٰ پر بار بار حملوں کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے شہروں میں روزانہ جان بوجھ کر قتل عام کا اضافہ ہوا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ: "او آئی سی فلسطینی عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرم سمجھتا ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے: "او آئی سی قابض طاقت اسرائیل کو، اس مذموم جارحیت کے جاری رہنے کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتی ہے، اور ساتھ ہی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قابض طاقت اسرائیل کو مجبور کرنے کے لیے فوری مداخلت کرے ، فلسطینی عوام کے خلاف اس کے جاری حملوں کو فوری طور پر روکنا، اور غزہ کی پٹی میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء اور بنیادی ضروریات کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے کو یقینی بنایا جائے ۔