کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے سعود آباد میں 8 سالہ بیٹے کے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔
18 اکتوبر کو کراچی کی بھینس کالونی سے 8 سالہ امان کی لاش ملی تھی، بچے کے والد نے 23 اکتوبر کو سعود آباد تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچے کو اس کے والد عامر نے قتل کیا۔ ملزمان نے 17 اکتوبر کو بچے کو تشدد کر کے قتل کر کے لاش بھینس کالونی میں پھینک دی تھی۔
تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم نے بچے کی پرورش کے لیے اپنے دوست کو گود دے دیاتھا، قتل سے چند روز قبل بچہ اپنی والدہ سے ملنے گھر آیا تھا، ملزم نے بچے کو پاپا نہ بلانے پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا۔
Related posts:
آئی وائرس پھیلنے پر پاکستان کے 56,000 سکول بند
سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دئیے
بیجنگ میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی
حکومت پاکستان نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کر دی
پاکستان میں تعینات اماراتی سفیر نے سندھی ٹوپی پہن کر پھول دار اجرک بھی اوڑھ لی
دبئی سے کراچی آئے کنٹینر سے غیرملکی شراب کی 8520 بوتلیں برآمد
إمارات کی جانب سے پاکستانی ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی
ساڑھے چار لاکھ پاکستانیوں نے 7 ماہ کے دوران بہترین مسقبل کی خاطر ملک چھوڑ دیا