کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں اس لمحے کو دستاویز کیا گیا ہے جب سانتا کلاز کا لباس پہنے ایک نوجوان جنوبی روس کے ایک شہر میں اپارٹمنٹ کی عمارت کی 24ویں منزل سے گرگیا ۔
ویڈیو میں 25 سے 35 سالہ نوجوان کو رسی کے سہارے ایک اونچی عمارت کی بالکونی پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، پھر اس نے نیچے اترنے کی کوشش کی، لیکن وہ بدقسمتی سے لڑکھڑا کر اچانک گر گیا اور ہلاک ہو گیا۔
جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے سوچا کہ یہ محض ایک مذاق ہے، اور نوجوان کی موت پر حیران ہونے سے پہلے وہ سب ایک ساتھ ہنس پڑے ۔
اس المناک موت کا مشاہدہ کرنے والوں میں سے ہر کوئی فوری طور پر یہ نہیں سمجھ سکا کہ رہائشی عمارت میں کیا ہوا تھا۔ بلکہ، بہت سے لوگوں نے اپنی تقریبات کو جاری رکھا۔
ایک عینی شاہد نے کہا: "ہر کوئی مزہ کر رہا تھا، اور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا ہو گا”میں نے آخری لمحات تک سوچا کہ یہ کسی قسم کی ڈمی ہے اور یہ محض ایک مذاق ہے۔
بعد میں ایک اور نے انکشاف کیا کہ اس واقعے نے کچھ والدین کو صدمے میں ڈال دیاہے جب کہ بہت سے بچے اس سانحے کو نہیں سمجھ سکے ۔