کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں جعلی دستاویز پر ملک میں داخل ہونے والا افغانی گرفتار کر لیاگیا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ "جعلی سفری دستاویز پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ہیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افغان شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔”
اخبار 24 کے مطابق، بیان میں محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ "گرفتار مسافر کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی ہے”۔
اس سے قبل جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو جعلی سفری دستاویز پر مملکت چھوڑنے کی کوشش کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
اس سے قبل سعودی محکمہ پاسپورٹ (جمادی الاول 1445) نے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ہزار 889 سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی تھی ۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنےایک جاری بیان میں کہا ہے کہ "خلاف ورزی پر قید و جرمانے اور ملک بدری کی سزاؤں کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔
اس کے بعد محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا تھاکہ "غیر قانونی افراد کو سفر، پناہ گاہ ، روزگار، رہائش یا کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے گریز کریں”۔