کویت اردو نیوز : دنیا کے سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران مسجد کے نوجوان امام سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتان کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران سجدے میں جانے والے امام صاحب کافی دیر تک اٹھ نہ سکے تو موذن نے نماز مکمل کی۔
مسجد کے امام شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔
نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ جب نماز پڑھتے تو اکثر رقت طاری ہو جایا کرتی تھی ، وہ ایک نیک اور شفیق انسان تھے ، جو مسجد اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے تھے۔
Related posts:
اونٹاریو، کینیڈا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست کیسے دیں ؟
سویڈن نےپہلی مرتبہ قرآن کی بے حرمتی پر ایک شخص کو سزا سنادی
روس میں اسلامی بینکنگ نظام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت جنگی جرم ہے: او آئی سی
دنیا کا سب سے مہنگا ترین مشروم
80 سالہ خاتون کے دماغ میں سوئی
اب جرمنی کی شہریت لینا آسان ہوگیا، قانون متعارف
مریم الحرش کابیٹاجس کاسارا خاندان اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگیا ، فلسطین کی فتح کی علامت قرار د...