کویت اردو نیوز : سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے بیماری کی چھٹی سے انکار کے قانون کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق، افرادی قوت کی وزارت نے اپنے X اکاؤنٹ پر کہا کہ اگر کوئی ادارہ اپنے کارکن کو بیماری کی چھٹی نہیں دیتا تو یہ قانون لیبر قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس کی اطلاع وزارت کی ایپ کے ذریعے دینی ہوگی۔
وزارت سے نجی شعبے کی ایک کمپنی کے ملازم نے سوال کیا کہ کمپنی ‘صحت پروگرام’ کے تحت بیماری کی چھٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
کمپنی کے عہدیداروں نے کہا کہ کمپنی کے میڈیکل انشورنس کے پینل پر ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ بیماری کی چھٹی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوگا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ‘جوازات’ نے گزشتہ ماہ مملکت کے مختلف علاقوں میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 12 ہزار سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ قوانین اور سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 29 افراد کو حراست میں لیا گیا۔