کویت اردو نیوز : سیکیورٹی گارڈ کی کم از کم تنخواہ 4500 ریال مقرر کر دی گئی ، پرائیویٹ اداروں کے لیے خصوصی مراعات بھی مقرر کی گئی ہیں ۔
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے نجی کمپنیوں کے لیے کمپنیوں سے سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق، افرادی قوت کی وزارت نے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنیوں کو کئی سہولیات دی جائیں گی۔
افرادی قوت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس پروگرام پر اجیر پورٹل کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔ سیکورٹی گارڈز تک رسائی پورٹل کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ کمپنیوں کو کئی شرائط و ضوابط پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کی کم از کم تنخواہ 4500 ریال ہونی چاہیے۔
افرادی قوت کی وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کو نجی شعبے کے اداروں اور کمپنیوں میں روزگار کا اچھا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ سعودی سیکیورٹی گارڈز کو سعودائزیشن سسٹم کے تحت نجی کمپنیوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔