کویت اردو نیوز : گلٹر، جسے عام طور پر چمک بھی کہا جاتا ہے، خواتین میک اپ یا ہیئر اسٹائل میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کرتی ہیں، اور چوڑیوں پر بھی استعمال ہوتی ہیں۔
کئی بار کچھ کپڑوں خصوصاً دوپٹوں میں گلٹر نکلتی ہے جو جلد اور بالوں پر آجاتی ہے اور اس سے چھٹکارا پانا سب سے مشکل کام لگتا ہے، آج ہم آپ کو گلٹر کو بروقت ختم کرنے کے چند آسان طریقے بتائیں گے جنہیں اپنا کر آپ اس سےنجات حاصل کرسکتے ہیں۔
جلد سےگلٹرختم کرنے کے طریقے:
1) جلد سےگلٹر ختم کرنے کیلیے ناریل کا تیل یا زیتون کا تیل لگائیں، روئی کی بال پر تیل ڈال کر صاف کریں۔
اپنی جلد کو صاف کرتے رہیں جب تک یہ صاف نہ ہو جائے، یہ سب سے آسان اور موثر طریقہ ہے۔
2) ‘ٹیپ’ کا استعمال ہاتھوں یا چہرے سےگلٹر کو ہٹانے کیلیے بھی کیا جا سکتا ہے، ٹیپ کو چمکنے والی جگہ پر لگائیں اور کھینچ کراتار دیں۔
3) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس جگہ پر کنڈیشنر یا لوشن لگائیں، اس سے گلٹرفوراًختم ہو جائیں گے۔
بالوں سے چمک کیسے دور کریں؟
*اگر بالوں میں گلٹرہیں تو ناریل کا تیل لگا کر صاف کریں۔
*اس کے علاوہ ٹشو پر ہیئر اسپرے کرکے گلٹر والے بالوں پر لگانے سے یہ صاف ہوجاتے ہیں۔
کپڑوں سے گلٹر ختم کرنے کا طریقہ سیکھیں:
* کپڑوں سے گلٹر ختم کرنے کیلیے اس جگہ پر ہیئر سپرے چھڑکیں اور پھر انہیں دھو لیں، ہیئر سپرے کو اچھی طرح سےکرنا چاہیے، دھونے کے بعد گلٹر ختم ہو جائیں گے۔