کویت اردو نیوز : کیا آپ جانتے ہیں کہ خشک خوبانی کے صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد ہیں ؟ خوبانی تازہ اور خشک دونوں طرح سے لطف اندوز اور فائدہ مند ہوتی ہے، خوبانی کا رس دار میٹھا کھٹا ذائقہ گرمیوں میں مزاج کو نکھار دیتا ہے جبکہ سردیوں میں اسے خشک میوہ سمجھا جاتا ہے۔ .
کیا آپ جانتے ہیں کہ خشک خوبانی میں بے شمار فوائد ہوتے ہیں جو آپ کے دل کی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں اور نظام ہاضمہ کو درست کرکے پیٹ کے مسائل سے بچاتے ہیں۔
خشک خوبانی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو پیٹ اور دل کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی میں وٹامن اے اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جبکہ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی زیادہ ہوتا ہے۔
خشک خوبانی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، کیروٹینائڈ مرکبات جیسے بیٹا کیروٹین اور لیوٹین جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرنے سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر کی بعض اقسام جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بیٹا کیروٹین اور لیوٹین بینائی کے لیے بھی اچھے ہیں، بیٹا کیروٹین وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ آنکھوں کی دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
خشک خوبانی میں موجود فائبر اور پوٹاشیم کی زیادہ مقدار دل کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ فائبر خراب کولیسٹرول کو کم کرکے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوسکتا ہے جب کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔