کویت اردو نیوز : دنیا بھر کے ڈیجیٹل کارکنان کیلیے کینیڈا سے بڑی خوشخبری آگئی۔
کینیڈا نے فری لانس ڈیجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی شہری بطور فری لانس کام کرنے کے لیے وزٹ ویزے پر کینیڈا آتے ہیں وہ ملازمت حاصل کرنے کی صورت میں ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
ڈیجیٹل خانہ بدوش کارکنوں کو 6 ماہ کے لیے فری لانس کے طور پر یا بین الاقوامی آجر کے لیے کینیڈا میں داخل ہونے کے لیے صرف وزٹ ویزا کی ضرورت ہوگی۔
کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈیجیٹل کارکنان کیلیے اضافی دستاویزات رکھنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل ورکرز کے کنبہ کے افراد اور دیگر رشتہ داروں کو کینیڈا میں آکر آباد ہونے کے لیے باقاعدہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائشی حیثیت حاصل کرنا ضروری ہے۔