کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جب کہ قرارداد میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب ریاستوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلیے پیش کی گئی قراردادکےحق میں 120 ممالک نےووٹ دیاہےجبکہ صرف اور صرف 14 ممالک نے قراردادکی مخالفت کی ہے، 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، محصور غزہ تک امدادی رسائی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا گزشتہ دو ہفتوں میں چار مرتبہ اجلاس ہونے کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کے نمائندے گیلاد اردان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔