کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی، شارجہ، فجیرہ،ابوظہبی، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ ابوظہبی کے کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر شدید موسم اور حفاظتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دی گئی ہے اور سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Related posts:
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے ہوئے نئے کیسز کے ساتھ اموات میں اضافہ
عمان نے نوکریوں کے جعلی میسجز سے خبردار کردیا
ایک اور پاکستانی اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
سعودی عرب میں مالی فراڈ کے جرم میں 11 پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی
خوفناک حادثے نے معصوم بچے سے ماں اور بہنیں چھین لیں
سعودی عرب نے 96 گھنٹے مفت ویزا کی سہولت فراہم کردی
بھارت: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی
دبئی اتھارٹی نے پرواز میں تاخیر پر مسافروں کے معاوضے کے حقوق کی وضاحت کردی