کویت اردو نیوز : پودا ایک اور سبزیاں دو ، ایک ہی پودے میں آلو اور ٹماٹر ایک ساتھ اگانے کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ۔
جہاں پوری دنیا میں زراعت کے شعبے میں جدت دیکھنے میں آرہی ہے، وہیں کسانوں کی توجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچتے ہوئے کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر ہے۔
حال ہی میں بھارت کے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگانا کیسے ممکن ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان نے اس پودے کا نام ’پوماٹو‘ رکھا ہے، اس حوالے سے بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
کسان نے کہا ہے کہ ایک پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جا سکتے ہیں۔