کویت اردو نیوز : حکومت پاکستان کی جانب سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے ، نئی فیسوں کااطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے جانے والے پاسپورٹ پر ہوگا۔
فیس میں اضافے کے بعد نارمل ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4 ہزار 500 کردی گئی ہے جب کہ ارجنٹ فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 5سو روپے کر دی گئی ہے ۔
10سالہ پاسپورٹ نارمل فیس 4 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 7 سو روپے اور 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس سات ہزار500 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 2 سو روپےکر دی گئی ہے ۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق تا حال ای پاسپورٹس کی فیسیں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کی طاقتور ترین پاسپورٹ لسٹ میں 199 ممالک شامل ہیں، جس میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے، یعنی پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ پاکستان کاہے،پاکستانی پاسپورٹ سے 46 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے ، کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن اور عراق اور افغانستان ہیں۔
خیال رہے کہ Nomad Capitalist کی سب سے طاقتور پاسپورٹ کی فہرست ویزا فری سروس، ٹیکس، دوہری شہریت، شخصی آزادی اور دنیا کے سب سے زیادہ زیر بحث ملک کے بارے میں لوگوں کی رائے کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔