کویت اردو نیوز : گزشتہ چند ہفتوں میں برنارڈ ارنالٹ اور جیف بیزوس کے درمیان دنیا کا امیر ترین شخص بننے کی دوڑ لگی ہے ، لیکن اب لگژری سامان کی کمپنی LVMH کے مالک برنارڈ ارنالٹ نے دنیا کے امیر ترین آدمی کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
جی ہاں بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کیمطابق برنارڈ ارنالٹ کی دولت میں ایک دن میں 89 کھرب روپےسےزائد کااضافہ ہواہے اور اب وہ 230 بلین ڈالر کیساتھ دنیاکے امیرترین شخص ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ 22 مارچ کو ان کی دولت میں 32.3 بلین ڈالر (89 ٹریلین پاکستانی روپے سے زیادہ) کا اضافہ ہوا۔
اس سے قبل 21 مارچ کو ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے برنارڈ آرناولٹ کو ٹائٹل کے لیے پیچھے چھوڑ دیا تھا، لیکن اب وہ 202 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 154 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔
دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص جلد ہی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے پاس جائے گا، جو 181 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اس وقت 185 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔