کویت اردو نیوز ، 24 اکتوبر 2023: فلسطینی جہادی تنظیم حماس کی جیل سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون کا کہنا ہے کہ حماس کے کارکنوں نے میرا بہت خیال رکھا۔
85 سالہ یوشویڈ لیفشٹس نے تل ابیب کے ایک ہسپتال میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حماس کے اغوا کار مجھے موٹر سائیکل پر لے گئے۔ ہمیں غزہ میں ایک زیر زمین سرنگ میں رکھا گیا جہاں ہم زمین پر گدوں پر سوتے تھے۔ گارڈز اور طبی عملہ موجود تھا جبکہ ایک ڈاکٹر بھی ہر دوسرے تیسرے دن یرغمالیوں کا چیک اپ کرنے آتا تھا۔
یوشوید نے مزید کہا کہ ہمیں سرنگوں میں رکھا گیا جہاں ہمیں کھانے کے لیے سفید پنیر اور ککڑی دی گئی۔ اور یہ وہی کھانا تھا جو ہمارے اغوا کاروں نے بھی کھایا تھا۔
یوشود نے پریس کانفرنس میں جیل میں اپنے ایام کے دوران حماس کے کارکنوں کے رویے کی بھی تفصیل دی۔ ان کے مطابق جس فرش پر انہیں 24 دیگر افراد کے ساتھ سرنگوں میں لے جایا گیا وہ نرم اور گیلا تھا۔ جب ہم موٹر سائیکل سے اترے تو استقبال کرنے والوں نے کہا کہ ہم قرآن پر یقین رکھتے ہیں ، ہم آپکو تکلیف نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قید کے دوران ہت چیز کا خیال رکھتے تھے، حتیٰ کہ خواتین کی نسوانی صحت سے متعلق تفصیلات کو بھی مدنظر رکھا جاتا تھا۔
یوشوید نے حماس کے زیر انتظام زیر زمین سرنگوں کے ایک "وسیع نیٹ ورک” کو مکڑی کے جالے سے تشبیہ دی