کویت اردو نیوز : سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام علاقوں کی عیدگاہوں اور مساجد میں ام القری کیلنڈرکےمطابق نمازعید الفطر طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد ادا کرنیکی ہدایت کی ہے۔
وزارت کے علاقائی دفاتر کو بھیجی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کیا جائے، سوائے ان مساجد کےجو عیدگاہوں کےقریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عیدکی نماز کے لیےنہیں جاتےہیں۔
اسلامی امور کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے بھی عید الفطر کی نماز کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب سعودی افرادی قوت اور آبادی کی سماجی بہبود کی وزارت کا کہنا ہے کہ ریاست میں نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سے شروع ہوں گی۔
وزارت افرادی قوت کیجانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیاں چار دن ہوں گی۔
نجی اداروں میں 29 رمضان المبارک کی مناسبت سے 8 اپریل کام کا آخری دن ہوگا جس کے بعد 9 اپریل سے عید الفطر کی تعطیلات شروع ہوں گی جو 12 اپریل تک جاری رہیں گی۔ تمام ادارے 13 اپریل سے کھلیں گے۔