کویت اردو نیوز 21 جولائی: ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز مسجد اقصی میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں نے عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔ اسلامک اوقاف کے محکمہ نے ایک بیان میں بتایا کہ نمازیوں نے مسجد اقصی میں نماز عید ادا کرنے کے لئے منگل کی صبح سے ہی جوق در جوق یروشلم شہر کا رخ کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق صیہونی غاصب فوج نے گذشتہ اتوار کو مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکال دیا۔ درجنوں افراد کو القبلی مسجد میں گھیر لیا اور
نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں ، آنسو گیس اور صوتی بموں سے فائر کیا۔ فلسطینیوں کو صہیونی اسکیم کا خوف ہے کہ وہ مسجد اقصی کو ایسا نقصان نہ پہنچادیں جیسا کہ ہیبرون کی مسجد ابراہیمی میں ہوا تھا۔