کویت اردو نیوز 07 اگست: سعودی عرب کے طارق حمدی کے لئے اولمپکس گیمز میں ریفری کا سخت فیصلہ، سونے کے تمغے کے بجائے چاندی کا تمغہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے طارق حمدی نے 32 ویں اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 میں 75 کلوگرام سے زائد وزن کے کراٹے مقابلوں میں مملکت سعودی عرب اور عربوں کے لیے تاریخی چاندی کا تمغہ جیت لیا تاہم اپنی ایک غلطی کے سبب وہ سونے کے تمغے سے محروم رہ گئے۔ طارق حمدی نے ایرانی کھلاڑی سجاد زادہ کو جان بوجھ کر مارنے کی غلطی کی جس کے نتیجے میں ایرانی کھلاڑی سجاد زادہ زخمی ہوگئے اور کی چوٹ کے سبب ایمبولینس بلانی پڑی اور انہیں کھیل چھوڑ کر جانا پڑا جس کی وجہ سے سعودی کھلاڑی طارق حامد کو چوتھی ڈگری کا یلو کارڈ (اخراج) ملا جس کا مطلب ہے
کہ وہ میچ ہار گئے اور ایرانی کھلاڑی سجاد زادہ جیت گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طارق حمدی میچ کے دوران تمام وقت 4-1 کے اسکور کے ساتھ لیڈ کر رہے تھے تاہم اپنی غلطی کے بعد وہ ریفری کے فیصلے کے مطابق سونے کے تمغے سے محروم رہ گئے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔