کویت اردو نیوز ، 9 اکتوبر 2023 : جنوبی آسٹریلیا کے جیک فریزر میک گرک نے ون ڈے کی تیز ترین سنچری بنا کر ابراہم ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا کے لسٹ اے ٹورنامنٹ مارش کپ کے دوران جنوبی آسٹریلیا کے 21 سالہ جیک فریزر میک گرک نے 29 گیندوں پر ون ڈے سنچری بنا کر ابراہم ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جو لسٹ اے میچوں کی تیز ترین سنچری بن گئی۔
فریزر نے اس سے قبل 2019 میں وکٹوریہ کے لیے اپنے ون ڈے اور فرسٹ کلاس ڈیبیو پر متاثر کن نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، انہوں نے 17 سال کی عمر میں چھ دن کے علاوہ شیفیلڈ شیلڈ اور او ڈی آئی کپ میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ ڈی ویلیئرز نے 2015 میں 31 گیندوں پر ون ڈے سنچری مکمل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Related posts:
آئی سی سی کیجانب سے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری
سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپوراکرکٹ بورڈبرطرف
رونالڈو کی معذور ایرانی فین اور پینٹر فاطمہ سے ملاقات
فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو $119,000 مالیت کی لگژری گھڑی تحفہ میں مل گئی
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اگر بارش ہو گئی تو کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی؟
دو کوہ پیما برفانی تودے سے بال بال بچ گئے، دو ہلاک، دو لاپتہ
14 سالہ بچے کے ساتھ جھگڑا کرنے پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر پابندی عائد کر دی گئی
کویت میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے عوام پرجوش