کویت اردو نیوز: 12 اکتوبر 2023: بھارت اور افغانستان میچ کے دوران بھارتی شائقین کے ہاتھوں افغان مداح کی پٹائی ۔
بدھ کو ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ روہت شرما کو 131 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ میچ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ہندوستانی شائقین کا ایک گروپ ایک شخص کو مکے مارتے ہوئے نظر آرہا ہے جس نے اپنے ہاتھ میں افغان پرچم تھام رکھا ہے۔
تاہم لڑائی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔