کویت اردو نیوز 20 اگست: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی نے "گرین لسٹ” ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں محکمہ سیاحت اور ثقافت نے کل (جمعرات) ابو ظہبی آنے والے مسافروں کے لیے اپ ڈیٹ شدہ ’’ گرین لسٹ ‘‘ کا اعلان کیا ہے جو قرنطین کی شرط سے مستثنیٰ ہیں۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی (WAM) کے مطابق وہ ممالک یا علاقوں کی فہرست جنہیں ابوظہبی براہ راست سفر کرنے کی اجازت ہے اور قرنطین سے مستثنیٰ ہیں اس فہرست میں سعودی عرب ، آسٹریلیا ، البانیہ ، بحرین ، چیک جمہوریہ ، سویڈن ، چین ، جرمنی ، ہنگری ، آسٹریا ، یوکرائن ، آئرلینڈ ، برونائی ، بیلجیم ، بلغاریہ ، پولینڈ ، تائیوان (عوامی جمہوریہ چین) ، رومانیہ ، سنگاپور ،
سوئٹزرلینڈ ، سیچلز ، سربیا ، کینیڈا ، جنوبی کوریا ، مالٹا ، ماریشس ، مالدووا ، نیوزی لینڈ ، ہانگ کانگ (عوامی جمہوریہ چین) شامل ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ فہرست عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس "کوویڈ 19” کے پھیلاؤ میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے اور مجاز ممالک کے نام تبدیل ہو سکتے ہیں جبکہ
یہ فہرست آج (جمعہ) 20 اگست 2021 تک درست ہے اور ریاست کے مقامی وقت صبح 12:00 بجے سے اس کا اطلاق کیا جا چکا ہے۔ ایجنسی نے محفوظ ٹریول کوریڈورز کے حوالے سے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی شخص "کوویڈ 19” وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین شدہ ہے اور مسافر نے سفر سے کم از کم 28 دن پہلے دوسری خوراک وصول کی ہے تو وہ بھی قرنطین سے مستثنیٰ ہوگا بشرطیکہ اگر وہ ابوظہبی اور بحرین ، یونان ، سیچلس اور سربیا کے درمیان سفر کررہا ہو۔