کویت اردو نیوز 18 اکتوبر: سلطان عمان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 328 قیدیوں کو معافی جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطان عمان ہیثم بن طارق نے 328 قیدیوں کے لیے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر معافی جاری کی ہے۔ عمان نیوز ایجنسی (ONA) نے ایک بیان میں کہا کہ "سپریم کمانڈر سلطان ہیثم بن طارق” نے مختلف وجوہات میں سزا یافتہ قیدیوں کے ایک گروپ کو اپنی خصوصی معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔” رائل عمان پولیس کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کو شاہی معافی سے نوازا گیا ہے ان قیدیوں کی کل تعداد 328 ہے جن میں 107 غیر ملکی قیدی بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عزت مآب سلطان عمان کی جانب سے یہ معافی 1443 ہجری نبی پاکؐ کے یوم ولادت کے موقع پر دی گئی ہے۔
Related posts:
عمان کی پہلی الیکٹرک کار جو اس سال اپنی شروعات کر رہی ہے
سلطنت عمان نے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا
سعودی عرب نے کفیل سسٹم کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا
کیا پاکستان اور بھارت کو بڑے زلزلے کا خطرہ ہے؟حقائق جانئے
دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد کی دبئی میں تعمیر
سعودی عرب سمیت کئی ممالک کےشہریوں کوکرغزستان میں 60 دن کےقیام کیلیے ویزا سےاستثنیٰ
دبئی: آر ٹی اے نے کچھ سڑکوں پر بھاری گاڑیوں پر پابندی لگا دی
قطر نے غیرملکیوں کی ہیلتھ انشورنس سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا