کویت اردو نیوز : لونگ کو گرم مصالحہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد حیرت انگیز ہیں۔
آج ہم آپ کو لونگ کے کچھ ایسے فائدے بتانے جارہے ہیں جو آپ کو کئی طبی مسائل حل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند دیتا ہے۔
لونگ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ لونگ میں بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور آپ اسے گلے کی خراش سے نجات دلانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
لونگ سوزش کو بھی کم کرتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔
لونگ میں پیٹ کے مسائل حل کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے، اس کے استعمال سے آپ نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے اسے سانس کی بو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لونگ کا استعمال کھانسی سے متاثرہ پھیپھڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
دنیا بھر میں لوگ لونگ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ اپنی جادوئی خصوصیات کی وجہ سے گھر کے ہر باورچی خانے کی زینت بنتا ہے۔
لونگ کو لوگ چائے میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں، جب کہ کھانسی کی صورت میں لوگ اسے منہ میں بھی رکھتے ہیں، جس سے کھانسی میں وقتی سکون ملتا ہے۔
اس کے علاوہ لونگ کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ لونگ کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرتے ہیں۔