کویت اردو نیوز 30 دسمبر: تیز ترین پیغام رسانی کی ایپلی کیشن "واٹس ایپ” "گوگل میپس” سے ملتا جلتا فیچر پیش کرنے کے قریب ہے۔ امریکی "بزنس انسائیڈر” ویب سائٹ کے مطابق نیا فیچر "WhatsApp” کے صارفین کو آسانی سے رسائی کے لیے اپنے آس پاس مطلوبہ کاروباری مراکز مثلاً کپڑے کی دکانیں، گروسری سٹورز، ریستوران اور ہوٹل وغیرہ تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ خصوصیت "Nearby Businesses” نامی "واٹس ایپ” ایپلی کیشن پر ایک علیحدہ سرچ لسٹ میں دستیاب ہوگی جس میں تجارتی سرگرمیوں کے مختلف حصے شامل ہوں گے اور جب صارف ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا تو اس سیکشن سے تعلق رکھنے والے اسٹورز سامنے نظر آ جائیں گے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹورز اور ریستوراں سے براہ راست آرڈر کرنے لئے صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال کرنا پڑے گا ایپلی کیشن کا جبکہ اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ واٹس ایپ پر یہ نیا فیچر کب لانچ کیا جائے گا کیونکہ یہ ابھی اپڈیٹ کے مراحل میں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ "WhatsApp” کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے اس سے قبل "Nearby Businesses ” کی خصوصیت کا انکشاف کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو مقامی کاروبار، جیسے کہ قریبی کیفے، پھولوں کی دکان اور کپڑوں کی دکانوں وغیرہ کو تلاش کرنے اور ان سے رابطہ کرنے میں مدد ملے گی۔